بنگلہ دیش حکومت نے چٹاگانگ ہِل ٹریکٹس میں دیرپا امن کے قیام کے لیے نئی حکمت عملی پر کام تیز کر دیا ہے۔ وزیر برائے امور ہِل ٹریکٹس دائیپین دیوان نے کہا کہ امن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق جلد مثبت پیشرفت متوقع ہے، جبکہ یہ اقدامات وزیراعظم طارق رحمان کی ہدایات کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط
انہوں نے کہا کہ حکومت تمام نسلی برادریوں کو ساتھ لے کر چلنے اور امتیاز کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ خطے میں ثقافتی شناخت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی روایتی تیوہاروں کو مختلف نسلی گروہوں کے الگ الگ ناموں سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جو 12 اپریل سے شروع ہوں گے۔














