پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پی ایس ایل 11 کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست  دے دی ہے، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 101رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے ابتدا ہی سے قلندرز کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا، لاہور قلندرز  بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث 18.3 اوورز میں 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ خان 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سکندر رضا نے 25 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی۔ آصف علی 15 رنز بناسکے، جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ گلیسن نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جواب میں اسلام آباد نے مقررہ ہدف 101 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 11 اوورز میں فتح حاصل کی۔ ڈیوون کون وے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ محمد فائق نے 19 گیندوں پر 34 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

ابتدائی اوورز میں سمیر منہاس 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، لیکن کون وے اور فائق نے شراکت قائم کر کے ٹیم کو 50 رنز کی منزل عبور کرائی اور قلندرز کے باؤلنگ اٹیک پر قابو پایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور