ایس ایل 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز بنائے، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کا دیا گیا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے کشال پریرا نے 35 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ مارنس لیبوشینی 27 گیندوں پر 27 رنز بنا سکے۔ معاذ صادق نے 8 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 15 گیندوں پر 14 رنز کے ساتھ وکٹ کے پیچھے کیچ ہوئے۔ عرفان خان نے 9 گیندوں پر 9 رنز بنائے اور حسن خان نے بھی 9 گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ 9 رنز جوڑے۔
پشاور زلمی کی طرف سے صفیان مقیم نے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے بھی 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال نے ایک اوورز میں 7 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ حیدرآباد کنگز مین کی آخری وکٹ 18.2 اوورز میں گری اور اب پشاور زلمی 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہے۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز تیز رہا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس نے 27 جبکہ مائیکل بریسویل نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
میچ آخری اوور تک سنسنی خیز مرحلے میں داخل رہا جہاں افتخار احمد نے ناقابل شکست 15 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، جبکہ عامر جمال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد علی، مہیش تھیکشنا، حسن خان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔














