پی ایس ایل 11 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 247 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 16.1 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دیدی
اوپنر ڈیوڈ وارنر اور محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اعظم خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعد بیگ 14 اور خوشدل شاہ 10 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد، سفیان مقیم اور ناہید رانا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقرر 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست 87 رنز بنائے، جبکہ کوسل مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبدالصمد نے بھی 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ عباس آفریدی نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔














