’جھوٹ بند کیے جائیں‘، میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سے تعلق کے الزامات کی تردید

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے متعلق خود پر لگنے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک غیر متوقع بیان میں کہا کہ ان کا ایپسٹین کے جرائم یا کسی بھی قسم کی بدسلوکی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات فوری طور پر بند ہونی چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر برسوں سے ان سے متعلق جعلی تصاویر اور بیانات گردش کر رہے ہیں، جن پر یقین کرنے سے گریز کیا جائے۔

میلانیا ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ نہ تو ایپسٹین کی متاثرہ تھیں اور نہ ہی انہوں نے ان کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے کروایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے ایپسٹین سے ملاقات سے 2 سال قبل ہی مل چکی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایپسٹین کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا کبھی علم نہیں رہا اور نہ ہی وہ کسی طور اس میں شامل رہیں۔ خاتون اول نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ایپسٹین کے متاثرین کو کھلے عام گواہی دینے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019 میں کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے مقدمے کے دوران وفاقی تحویل میں ہلاک ہو گیا تھا، تاہم یہ اسکینڈل اب بھی امریکی سیاست میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں