اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,673.9 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد آج 167,191.4 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی سے عالمی منڈیوں میں بہتری، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس ابتدائی منٹوں میں تقریباً 2,200 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 39 منٹ پر انڈیکس 167,688.60 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 2,171.09 پوائنٹس یا 1.31 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹریڈنگ سیشن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 166,221 اور بلند ترین سطح 168,290 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

دن بھر کے دوران مجموعی طور پر 452.2 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ لین دین کی مالیت 38.18 ارب روپے رہی۔

جن اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی، ان میں کیمیکل، خوراک، ذاتی نگہداشت کی مصنوعات اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

اس سے ایک روز قبل جمعرات کو مارکیٹ میں ملا جلا مگر انتہائی اتار چڑھاؤ والا رجحان دیکھنے میں آیا۔

عالمی غیر یقینی صورتحال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتِ حال کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے۔

کاروبار کے اختتام پر  کے ایس ای انڈیکس 293.50 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 165,517.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعہ کی صبح ہلکی تیزی دیکھی گئی، تاہم یہ اضافہ محدود رہا۔

اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ سرمایہ کار امریکا-ایران جنگ بندی کی پائیداری اور اسرائیل-لبنان امن مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر محتاط نظر آئے۔

مزید پڑھیں: غیر یقینی عالمی حالات کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری، کاروبار کا مثبت زون میں اختتام

ایم ایس سی آئی جاپان کے علاوہ ایشیا پیسفک انڈیکس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جس میں جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 1.9 فیصد نمایاں اضافہ شامل تھا۔

جاپان کا نکی 225 1.5 فیصد بڑھا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز ابتدائی خسارے کے بعد مستحکم سطح پر آ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور