اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ تنازع اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات کا حتمی نتیجہ اگلے 24 گھنٹوں میں دنیا کے سامنے آجائے گا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ تہران کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے طاقتور ری سیٹ ہوگیا، یہ بات ہمارے دشمنوں سے پوچھ لیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا، ‘اگر ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ عالمی سطح پر ان کے پاس اب کھیلنے کے لیے کوئی مؤثر کارڈ باقی نہیں بچا۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی حکمت عملی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی ‘بھتہ خوری’ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ان کے بقول، تہران اس طرح کے ہتھکنڈوں سے عالمی دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے گرد امریکی فوج بدستور موجود رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی اخبار سے گفتگو کے دوران اسلام آباد میں ہونے والی ان اہم سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ یہ عمل کامیاب رہا یا نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا، ‘اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکہ اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے میں دیر نہیں کرے گا’۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کا سب سے طاقتور ری سیٹ ہوگیا ہے، یہ بات ہمارے دشمنوں سے پوچھ لیں۔

سوشل میڈیا جاری اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہاکہ پلانٹیر ٹیکنالوجیز نے جنگی کارروائیوں میں اپنی مضبوط صلاحیتوں کو ثابت کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیے جارہے ہیں۔ اب پوری دنیا کی نظریں اگلے 24 گھنٹوں پر ٹکی ہیں کہ کیا سفارت کاری جنگ کے بادل چھٹ پائے گی یا خطہ ایک نئے فوجی تصادم کی طرف بڑھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور