ایران کے گرد امریکی فوج بدستور موجود رہے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنی فوجی موجودگی ایران کے اطراف برقرار رکھے گا جب تک کسی حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو جاتا۔

سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار اضافی اسلحہ اور وسائل کے ساتھ ایران کے قریب تعینات رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدے پر عمل نہ ہوا تو شدید اور پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور کارروائی کی جائے گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماضی میں طے شدہ اصول کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا اور محفوظ رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ’امریکا واپس آ گیا ہے‘، جو ان کے جارحانہ اور واضح پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کا فیصلہ پاکستان کی درخواست پر کیا گیا، صدر ٹرمپ

ٹرمپ نے میڈیا پر بھی کڑی تنقید کی، خاص طور پر نیویارک ٹائمز اور سی این این پر، جنہوں نے ایران مذاکرات کے بارے میں ایک دس نکاتی منصوبہ رپورٹ کیا تھا جسے صدر نے مکمل جھوٹ اور عوام کو گمراہ کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے اسے “ایول لوزرز” کہہ کر مسترد کیا اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا عزم دہرایا۔

ساتھ ہی صدر نے نیٹو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے میں نیٹو نے ضرورت کے وقت مدد نہیں کی اور آئندہ بھی نہیں کرے گا۔ صدر کے یہ بیانات امریکی خارجہ پالیسی اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے عالمی سطح پر دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ