اسلام آباد مذاکرات بڑی پیشرفت، 40 سالہ تنازع راتوں رات ختم نہیں ہو سکتا: ماہر امور خارجہ زنیرہ اظہر

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہر امورِ خارجہ زنیرہ اظہر نے اسلام آباد مذاکرات کو ایک بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 40 سالہ پرانے تنازع کو راتوں رات ختم نہیں کیا جا سکتا، تاہم فریقین کا مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہی بذاتِ خود ایک خوش آئند قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کی صورتحال کا گہرائی سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے زنیرہ اظہر نے واضح کیا کہ کسی بھی بڑے عالمی تنازع میں فوری طور پر بہت بڑی توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں، کیونکہ اتنے بڑے تصادم کے بعد فریقین کا کسی ایک نقطے پر جمع ہونا ہی سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔

زنیرہ اظہر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سب سے پہلی ترجیح فوری جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ سویلین انفراسٹرکچر کی تباہی کو روکا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بعض مذاکرات مہینوں اور سالوں تک محیط رہے ہیں، لہٰذا اگر اسلام آباد مذاکرات کے لیے ڈیڈ لائن میں اضافہ بھی کرنا پڑے تو اسے قیامِ امن کی سمت ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، مذاکراتی عمل میں معاونت کے عزم کا اعادہ

ان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر اس عمل کو منطقی انجام کی طرف لے جایا جائے کیونکہ دونوں فریقین اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ یہ مسئلہ عسکری طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ ہو یا مستقل امن کا قیام، یہ تمام مراحل وقت طلب ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ امن کی جانب سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ان مذاکرات پر جمی ہوئی ہیں اور یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ چالیس سال سے جاری کشیدگی کو سفارت کاری کے ذریعے کم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: گلگت بلتستان میں پاکستان آرمی کی حمایت میں بڑی ریلیاں

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت صرف نشست و برخاست تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور