پی ایس ایل 11، کراچی کنگز کا حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 189رنز کا ہدف

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے حیدر آباد کنگز مین کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں حیدرآباد کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2026، پشاور زلمی کی قلندرز پر دھاک، یکطرفہ مقابلے کے بعد 76 رنز سے شکست

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کی تاریخ کا پہلا مقابلہ ہے، کیونکہ حیدرآباد کنگز مین رواں برس پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنی ہے۔

دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے؛ کراچی کنگز اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کر چکی ہے، جبکہ حیدرآباد کنگز مین کو اپنے ابتدائی چاروں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کنگز کی قیادت معین علی کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں ریضا ہینڈرکس، سلمان علی آغا اور ایڈم زمپا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے شکست دے دی

دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب، گلین میکسویل اور محمد علی جیسے کھلاڑی ان کی پہلی فتح کی تلاش میں میدان میں اترے ہیں۔ ک

راچی کنگز کو اپنے آخری میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ آج دوبارہ جیت کی راہ پر واپس آنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران و امریکا کی 40 سالہ دشمنی کا سفر: دونوں حریف مذاکرات تک کیسے پہنچے؟

سر ظفر اللہ خان سے اسحاق ڈار تک: پاکستان کی خاموش سفارتکار ی کی طویل داستان

عالمی امن کی کوششوں میں پاکستان کا کلیدی کردار باعث مسرت ہے، بیرسٹر گوہر

بلال مقصود کا نیا گیت ’او رے سجنا‘ ریلیز، میوزک ویڈیو میں ’خاص دوست‘ کی انٹری

کیا اسمارٹ فون کی نیلی روشنی واقعی آپ کی نیند خراب کرتی ہے؟

ویڈیو

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

اسلام آباد مذاکرات: گلگت بلتستان میں پاکستان آرمی کی حمایت میں بڑی ریلیاں

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور