پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے شکست دے دی

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 247 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 16.1 اوورز میں 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دیدی

اوپنر ڈیوڈ وارنر اور محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اعظم خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعد بیگ 14 اور خوشدل شاہ 10 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد، سفیان مقیم اور ناہید رانا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقرر 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم نے  ناقابل شکست 87 رنز بنائے، جبکہ کوسل مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عبدالصمد نے بھی 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ عباس آفریدی نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم