آئندہ بجٹ میں آئی ٹی پروجیکٹس کے لیے 6 ارب روپے مختص

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2023-24 میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) و منسلک اداروں کے لیے 16 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جس میں 6 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مطابق مجوزہ بجٹ میں 10 ارب 50 کروڑ روپے کے غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہیں جبکہ 6 ارب روپے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں۔

جاری و نئے ترقیاتی منصوبے مع اخراجات

1 -پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل کے لیے 9 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار روپے

2 -وفاقی وزارتوں اور محکموں میں اسمارٹ آفس کے جاری منصوبوں کے لیے 23 کروڑ روپے

3- ایوان صدر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کے لیے 2 کروڑ 24 لاکھ روپے

4 -پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈیمانڈ ڈرائیور انڈسٹری کے معیار و استبداد کو بڑھانے کے لیے 19 کروڑ روپے

5 -ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبے کیلئے 4 کروڑ 58 لاکھ روپے

6 -سینٹ اور قومی اسمبلی کو سائبر ایفیشنٹ بنانے کے جاری منصوبوں کیلئے 50 کروڑ

7 -آئی ٹی پروفیشنلز کی سرٹیفیکیشن کیلئے 15 کروڑ روپے

8- جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کمپلائنس مینجمنٹ سسٹم کیلئے 5 کروڑ 14 لاکھ

9- انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے انٹرن شپ پروگرام کی مد میں 18 کروڑ روپے

 -10پاکستان اسٹاک ایکسینج کے ذریعےاسمارٹ کیپیٹل منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے

11- مختلف شہروں میں 25 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے جاری منصوبوں کی مد میں 25 کروڑ

12- کراچی آئی ٹی پارک کے جاری منصوبے کی مد میں 16 کروڑ روپے

13- مختلف شہروں میں 4 نالج پارکس کے قیام کے جاری منصوبوں کی مد میں 5 کروڑ روپے

14 -اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی مد میں 54 کروڑ روپے

15 -اسلام آباد و کراچی میں ہائی اسکلز بوٹ کیمپس کیلئے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے

16 -کراچی، لاہور،اسلام آباد، مظفرآباد،گلگت میں کرائم اینالیٹکس اینڈاسمارٹ پولیسنگ منصوبے کی مد میں 5 کروڑ روپے

17 -ملک بھر میں (پی آئی ٹی بی کے ذریعے ) نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کی مد میں 9 کروڑ روپے

18 -نینشنل انکوبیشن سینٹرز کی توسیع کے منصوبوں کی مد میں 15 کروڑ روپے

19 -ورچوئل ایجوکیشن پراجیکٹ برائے نالج بیسڈ اکانومی کی مد میں 15 کروڑ روپے

20 -ڈجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت سائبر سیکیورٹی منصوبے کی مد میں 54 کروڑ 80 لاکھ روپے

21 -سائنو-پاک سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے قیام کی مد میں 15 کروڑ روپے

22 -آزادکشمیر،گلگت میں کلائڈ بیسڈ سروسز کی فراہمی کیلئے ڈیٹا سینٹر کے قیام کی مد میں 33 کروڑ 70 لاکھ روپے

23 -آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ سروسز توسیعی منصوبے کی مد میں 39 کروڑ 70 لاکھ روپے

24 -آزاد کشمیر و گلگت میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن و فائبر کیبل کی تبدیلی کی مد میں 30 کروڑ روپے

25- آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹاورز کیلئے ہائبرڈ پاور فراہمی ( سولر پاور) کی مد میں 30 کروڑ روپے

26 -آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سروسز کے توسیعی منصوبوں کی مد میں 20 کروڑ روپے

27 -فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیلئے آن لائن ریکروٹمنٹ سسٹم کی مد میں 20 لاکھ روپے

28 -ٹیکنالوجی ایکسپورٹ مارکیٹنگ پروگرام کی مد میں 15 کروڑ روپے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں یونیورسل سروس فنڈ، اگنائٹ، نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے الگ ہیں جن کے لیے دیگر ذرائع آمدنی سے آنے والے محصولات سے فنڈز حاصل کیے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp