سوئیڈن کے مایہ ناز کھلاڑی بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، نمائشی میچ کھیلنے کا امکان

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئیڈن کے مایہ ناز کھلاڑی بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بیورن بورگ اسلام آباد میں آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے موقع پر پاکستان آئیں گے اور ایک ہفتے کے دورے پر 4 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

ان کے بیٹے لیو بورگ بھی اسلام آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، جبکہ امکان ہے کہ بیورن بورگ اپنے دورے کے دوران اعصام الحق قریشی کے ساتھ نمائشی میچ بھی کھیلیں۔

یاد رہے کہ بیورن بورگ نے 6 مرتبہ فرنچ اوپن اور 5 مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا، جبکہ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 66 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

 پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس کے باعث عالمی شخصیات پاکستان کا رخ کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ بیورن بورگ کا دورہ نہ صرف پاکستان کی عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ ملک میں ٹینس کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور دیگر حکام نے بھی اس دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بیورن بورگ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، اور ان کے دورے سے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں یومِ فتح کی پروقار تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی