پنجاب کے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کا معاملہ: فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب کے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی ، حمزہ شہباز ، صوبائی پارلیمانی کمیٹی ، وفاقی حکومت، صدر پاکستان، الیکشن کمیشن سمیت گورنر پنجاب اور نگران وزیراعلی کو فریق بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی تھی جسے سپریم کورٹ نے متعدد اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے درخواست واپس کیے جانے کے بعد شیخ رشید کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس میں فاقی حکومت، صدر پاکستان، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ محسن نقوی کے نام پراعتراضات کے باوجود ان کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، الیکشن کمیشن نے باقی 3 ناموں کو مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ