عمران خان کی تقریریں سُن کر ذہن سازی ہوئی: جناح ہاؤس پر حملہ آور شرپسند رئیس احمد کا اعتراف

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ آور نوجوان شر پسند رئیس احمد نے ہوش رُبا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں بنے پی ٹی آئی منصوبے کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا۔ گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سن سن کر فوج کے خلاف ذہن سازی ہوئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاوس لاہور پر توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں ملوث ایک اور مجرم کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شر پسند رئیس احمد کا تعلق سوات، ضلع شانگلہ سے ہے۔

اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا۔ وہاں توڑ پھوڑ کی اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ بھی لگائی۔

رئیس احمد نے اعتراف کیا کہ ’ گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سن سن کر فوج کے خلاف ذہن سازی ہوئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔‘

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے، جنہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp