پاکستان میں آٹو سیکٹر کا رجحان تبدیل، الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملک کے آٹو سیکٹر میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

پیٹرول کی قیمتیں 366 روپے فی لیٹر تک پہنچ جانے کے باعث روایتی گاڑیوں کی فروخت 9 تا 12 فیصد گرگئی جبکہ دوسری جانب الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مانگ میں 61 فیصد کا حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث قوت خرید متاثر

آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ حاجی شہباز کے مطابق پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام شہری کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔

ان کے مطابق ایک تقابلی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ پیٹرول ایس یو وی کا فی کلومیٹر خرچ 40 روپے سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ الیکٹرک گاڑی کا تقابلی خرچ محض 5 سے 10 روپے فی کلومیٹر کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی فرق کی وجہ سے ایک اوسط صارف الیکٹرک گاڑی اختیار کر کے ماہانہ 30 ہزار سے 60 ہزار روپے تک کی براہ راست بچت کر رہا ہے۔

ای وی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

صنعتی ماہر مشہود علی خان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں گاڑیوں کی مجموعی خرید و فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کا حصہ سب سے زیادہ نمایاں ہے۔

مزید پڑھیے: ٹیرف میں نرمی، چینی الیکٹرک گاڑیاں عالمی مقابلے میں مزید مضبوط

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی 80 ہزار روپے سبسڈی اسکیم کے باعث الیکٹرک بائیکس کی فروخت میں 200 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رائیڈ ہیلنگ سروسز کے 30 فیصد سے زائد ڈرائیورز اب الیکٹرک بائیکس کو ترجیح دے رہے ہیں۔

حکومتی اقدامات اور انفراسٹرکچر کی توسیع

ان کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اس منتقلی کو تیز کرنے کے لیے گرین کریڈٹ اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت بینک آسان اقساط پر قرضے فراہم کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 50 عوامی چارجنگ اسٹیشنز فعال ہیں تاہم حکومت نے 2030 تک 3 ہزار اسٹیشنز کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے۔ رواں سال کے آخر تک 240 نئے فاسٹ چارجرز نصب کرنے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے۔

ای وی سیکٹ2 بڑے چیلنجز

آٹو انڈسٹری ایکسپرٹ حاجی شہباز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ برانڈ بی وائی ڈی نے سندھ میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے مقامی اسمبلی پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے جس کی سالانہ گنجائش 25 ہزار یونٹس ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

تاہم ان کے مطابق ای وی سیکٹر کو اب بھی 2 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کمی شامل ہے جس کی بنیادی وجہ بیٹری لائف سے متعلق صارفین کا تذبذب ہے جبکہ دوسرا بڑا مسئلہ موٹر ویز اور چھوٹے شہروں میں چارجنگ پوائنٹس کی شدید کمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

اسرائیلی فوج کے لیے بھارتی اسٹیل کی ترسیل پر یورپی بندرگاہوں میں احتجاج

ملک کے بالائی علاقوں میں 23 مئی تک بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

2022 تا 2024: پی آئی اے کتنے خسارے میں رہی، دیگر ایئر لائنز کتنا منافع کماتی رہیں؟

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا