پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے لیے ایک بار پھر جنگ شروع: پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف کا نام تجویز کر دیا

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سربراہی کے لیے ایک بار پھر جنگ شروع ہو گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف کا نام تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا سربراہ تعینات کرنے کا حق بھی ہمارا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے لیے ایک بار پھر جنگ شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کر دیا ہے۔ موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا سربراہ تعینات کرنے کا حق بھی ہمارا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ذکاء اشرف کا نام تجویز کیا ہے۔ ذکاء اشرف پہلے بھی چیئرمین پی بی سی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بھی نجم سیٹھی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو مزید توسیع دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کمیٹی کو 4 ماہ میں علاقائی (ریجنز) انتخابات کروانے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا تاہم 6 ماہ کا وقت گزرنے کے باوجود ٹاسک مکمل نہیں کیا جا سکا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایشیاء کپ پاکستان میں منعقد کروانے کے حوالے سے لابنگ میں ناکامی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں بننے والی مینجمنٹ کمیٹی کو 4 ماہ میں بورڈ آف گورنرز منتخب کرنے اور انتخابات کروانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ اپریل 2023 میں 4 ماہ مکمل ہونے کے بعد 2 ماہ کی مزید توسیع دی گئی تھی جو رواں ماہ جون کے تیسرے ہفتے میں مکمل ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان