راہول گاندھی کا مودی پر بڑا الزام، ایپسٹین فائلز کی وجہ سے دباؤ میں ہونے کا دعویٰ

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایپسٹین فائلز کے ذریعے دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے بھارت کے مفادات غیر ملکی طاقتوں کے حوالے کر دیے ہیں۔

راہول گاندھی نے ریاست تمل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایسے معاہدے کیے جن سے بھارت کی توانائی سلامتی، کسانوں، چھوٹے کاروباروں اور ڈیٹا کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے: مودی نے امریکی دباؤ کے آگے جھک کر کسانوں کی محنت بیچ دی، راہول گاندھی

انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا، ‘انہیں ایپسٹین فائلز کے ذریعے قابو میں رکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کے مالی نظام کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔’

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ مودی نے بھارت اور امریکا کے درمیان ایسا معاہدہ کیا جس نے ملک کو فروخت کر دیا۔ ان کے بقول اس معاہدے سے توانائی سلامتی کمزور ہوئی، کسان متاثر ہوئے اور مقامی صنعت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح مودی خود سمجھوتہ شدہ قیادت ہیں، اسی طرز پر تمل ناڈو میں بھی کمزور حکومت مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں مودی کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اعتماد سے محروم دکھائی دے رہے تھے اور اپوزیشن کا سامنا نہیں کر سکے۔

انہوں نے ایک متنازع بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کر کے جنوبی اور چھوٹی ریاستوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، مگر اپوزیشن نے اسے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایپسٹین نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ ظاہر کرتے ہوئے امبانی کی رہنمائی کی، نیویارک ٹائمز

ریاست تمل ناڈو میں 23 اپریل کو ایک مرحلے میں انتخابات ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ ادھر نریندر مودی نے بھی ہفتے کے روز کوئمبتور میں انتخابی جلسہ کیا۔

اپوزیشن اتحاد نے عوام کے لیے کئی معاشی وعدے بھی کیے ہیں، جن میں خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے ماہانہ 21.6 ڈالر امداد، طلبہ کے لیے 21.6 ڈالر وظیفہ، خوراک کے لیے 27 ڈالر ماہانہ معاونت، اور سرکاری ملازمتوں میں 300 دن کے اندر بھرتیاں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار