بنوں: شہری کی جانب سے چوری کا الزام لگا کر ڈرائیور پر بد ترین تشدد، ویڈیو وائرل

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں شہری نے اپنی عدالت لگا لی اور ڈرائیور پر بد ترین تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مبینہ ملزم رحیم اللہ نے اپنے ڈرائیور پرچوری کا الزام لگایا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

مدعی محمد رضوان نے بتایا کہ ملزم رحیم اللہ نے مجھے 3 روز تک رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند رکھا۔ کوڑے اور بجلی کی تاروں سے تشدد کیا جاتا رہا۔

رضوان نے بتایا کہ ملزم رحیم اللہ چوری قبول کرنے کے لیے بدترین تشدد کرتا رہا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جبکہ مجھے کئی بار قتل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ تشدد کے دوران میرا گلا بھی دبایا گیا۔

مدعی رضوان نے بتایا کہ اسلحہ سے قتل کرنے کی کوشش پر میں نے منت سماجت کر کے جان چھڑائی۔ مجھے کہا جاتا رہا کہ پولیس میں رپورٹ درج نہیں کرانی۔

دوسری جانب پولیس نے مبینہ ملزم رحیم اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!