چارجنگ کیبل جلدی خراب ہو جاتی ہے نا؟ یہ کام کریں اور جھنجھٹ نپٹائیں

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روزمرہ استعمال کے دوران کی جانے والی چھوٹی چھوٹی غلطیاں چارجنگ کیبلز کو جلد خراب کرنے کا سبب بن جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال مقامی موبائل اسمبلنگ کی شرح کم کیوں رہی، کون سا موبائل زیادہ اسمبل ہوا؟

 حالانکہ اکثر صارفین اس ٹیکنالوجی کو اس وقت تک نظر انداز کرتے ہیں جب تک ان کا فون بند ہونے کے قریب نہ پہنچ جائے۔

امریکی جامعہ میری لینڈ کے ایڈوانسڈ لائف سائیکل انجینئرنگ سینٹر کے بانی مائیکل پیچٹ کے مطابق ان کی لیبارٹری میں کیبلز پر مختلف تجربات کیے جاتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ چارجنگ کیبل کیوں خراب ہوجاتی ہیں اور نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر نقصان صارفین کے اپنے استعمال کے انداز سے ہوتا ہے۔

تار لپیٹنا اہم یا کچھ اور۔۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام خیال کے برعکس کیبل کو لپیٹنے کا طریقہ زیادہ اہم نہیں بلکہ اصل مسئلہ اس جگہ پیدا ہوتا ہے جہاں تار پلگ کے ساتھ جڑتی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں بار بار موڑنے، کھینچنے یا دباؤ ڈالنے سے اندر موجود باریک دھاتی تاریں کمزور ہو کر ٹوٹ جاتی ہیں۔

اگر کوئی شخص پلگ نکالتے وقت تار کو کھینچتا ہے یا فون استعمال کرتے ہوئے کیبل کو تیز زاویے پر موڑتا ہے تو اس سے کیبل کی عمر کم ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: پیسے کاٹ کر پیکج نہیں لگایا گیا، شہری موبائل سم کمپنی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چھوٹی کیبلز کا استعمال بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ صارفین انہیں کھینچ کر استعمال کرتے ہیں جس سے اندرونی ساخت متاثر ہوتی ہے۔ اسی طرح گاڑی میں فون کو اس انداز میں رکھنا کہ اس کا وزن کیبل پر پڑے یا بستر پر لیٹ کر فون استعمال کرتے ہوئے کیبل کو زور سے موڑنا بھی اس کے ٹوٹنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

ماہرین نے واضح کیا کہ کیبل کو لپیٹنے کے انداز پر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ اسے بہت زیادہ سختی سے نہ لپیٹا جائے یا تیز زاویے پر نہ موڑا جائے۔

تاہم اصل توجہ پلگ کے حصے کو احتیاط سے استعمال کرنے پر ہونی چاہیے کیونکہ یہی حصہ سب سے زیادہ حساس ہوتا ہے اور وہیں سے زیادہ تر خرابیاں شروع ہوتی ہیں۔

’سستا روئے بار بار‘

سستی اور ناقص معیار کی کیبلز بھی جلد خراب ہو جاتی ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ مضبوط اور بہتر معیار کی کیبلز خریدی جائیں خاص طور پر وہ جن پر کپڑے یا نائلون کی بنی ہوئی جالی ہو کیونکہ یہ زیادہ دیرپا اور محفوظ ثابت ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: 2026 کے اختتام تک سام سنگ کے 800 ملین اسمارٹ ڈیوائسز اے آئی فیچرز سے لیس ہوجائیں گے

ماہرین کے مطابق اگرچہ کیبلز بظاہر ایک معمولی چیز لگتی ہیں لیکن غلط استعمال کے باعث یہ آہستہ آہستہ خراب ہوتی رہتی ہیں اور آخرکار اچانک کام کرنا بند کر دیتی ہیں اس لیے ان کا درست استعمال نہ صرف صارف کے پیسے بچا سکتا ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پیٹ میں کیڑا پیدا ہو گیا‘، والد نے ویڈیو دکھا بچی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑوا دی

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ 2026: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مصنوعی ذہانت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے، شزا فاطمہ

وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں کی خدمات ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور چینی نژاد رکنِ پارلیمنٹ کے درمیان سخت تکرار، سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین