امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن اچانک عہدے سے مستعفی

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی بحریہ کے وزیر کی جانب سے استعفیٰ دینے کی تصدیق پینٹاگون کی جانب سے کی گئی ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں۔

پینٹاگون کے مطابق انڈر سیکریٹری ہنگ کاؤ اب قائم مقام وزیر بحریہ کے فرائض انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں جان سی فیلن کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ اس وقت ان کی تقرری پر تنقید بھی ہوئی تھی کہ انہیں بحریہ، عسکری امور یا قومی سلامتی پالیسی اور دفاعی صنعت کا خاطر خواہ تجربہ حاصل نہیں۔

بعد ازاں سی فیلن فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، جہاں مارچ 2025 میں انہیں 30 کے مقابلے میں 62 ووٹوں سے اس عہدے کے لیے توثیق حاصل ہوئی۔

اس سے قبل ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو بھی فوری طور پر عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، تاہم پاکستان کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز جنگ بندی میں توسیع کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ