وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا فوجی امداد رکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا 9 مئی ہے۔
سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکی فوجی امداد رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے، اربوں روپے کی فارن فنڈنگ اسی مشن کے لیے کی گئی۔
تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا
ملٹری ایڈ رکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا 9 مئی ہے
امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے
پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی… pic.twitter.com/s1l2VTwiFx— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی۔ فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے
افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے
پاکستان دشمن… pic.twitter.com/hKitfzHcLD— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2023
ایک اور ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں، سائیفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں۔ سائیفر کے نام پر امریکا کے خلاف پراپیگنڈا اور 9 مئی کے بعد امریکا سے مدد کی بھیک۔
انہوں نے کہا کہ عوام سب جانتے ہیں کہ ’آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے کا حصہ تھا تاکہ پاکستان کو اہم قومی مفادات پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے۔‘
عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں
سائیفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں
سائیفر کے نام پر امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور 9 مئی کے بعد امریکہ سے مدد کی بھیک، عوام سب جانتی ہے
آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے…— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2023
’ اس منظم سازشی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے ایک کٹھ پتلی کو اقتدار میں مسلط کیاگیا سی پیک کو روکا، کشمیر کاسودا کیا، دہشت گردوں کو پناہ دی، اب فوجی امداد رکوانے کے مشن پر ہے اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے قریبی، بااعتماد اور ہمیشہ کام آنے والے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ’بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم بھی دراصل اسی مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہے تاکہ پاکستان کی عالمی امداد رکوائی جائے، فوج کے ادارے کو دباؤ میں لانا ہے۔‘