اسلام آباد: میٹرک امتحان میں امیدوار کی جگہ دوسرا شخص بیٹھنے کا انکشاف، تحقیقات شروع

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے دوران ایک ایسے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں بیرونِ ملک مقیم طالبعلم کی جگہ ایک اور شخص امتحان دیتا ہوا پکڑا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ملزم جس کی شناخت نذر کے نام سے ہوئی ہے اور جو ٹیکسلا کا رہائشی بتایا جاتا ہے، نے مبینہ طور پر مذکورہ طالبعلم کے لیے جعلی داخلہ کروایا اور اس کی جگہ امتحان میں شریک ہوا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف اس نوعیت کے مقدمات پہلے بھی راولپنڈی بورڈ میں درج ہو چکے ہیں اور وہ مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

یہ واقعہ اسلام آباد کے ایک اسکول میں پیش آیا، جہاں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اصل امیدوار بیرونِ ملک مقیم ہے، تاہم اس کا داخلہ دھوکہ دہی کے ذریعے جمع کروایا گیا۔

امتحانی عملے نے نذر کو امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے ساتھ اس عمل میں ملوث مزید 2 افراد کو بھی حراست میں لیا، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا پرامن ہونے کا دعویٰ غلط، ہتھیاروں کے ساتھ نکلنے والے پُرامن مظاہرین نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر پولیس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی