وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی معاملات میں مداخلت اور سازش کے الزامات مسترد کر دیے

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سازش کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی قسم کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:افغانوں کی طویل مہمان نوازی پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی، وزیر دفاع خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس وقت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے اور پارٹی کے اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو ان کی جانب سے چیلنج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی سازش کا کوئی جواز موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما خود میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جو پارٹی کے اندرونی انتشار کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق حکومت کو پی ٹی آئی کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی مرحلے پر مداخلت کا سوچا بھی گیا تو یہ ایک غلط قدم ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ہی اس کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، قانونی اور عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

عالمی ادارہ صحت کی تصدیق: کروز شپ پر ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ میں 8 افراد متاثر، 3 ہلاک

بڑھتی آبادی بڑا قومی چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی آبادی کونسل قائم کرنے کی ہدایت

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ