جناح ہاؤس لاہورپر حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند سامنے آگیا،حیران کُن انکشافات

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والا ایک اور شرپسند بے نقاب ہو گیا، شر پسند کا نام حاشر خان درانی ہے جو پی ٹی آئی کے انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکریٹری نکلا۔ یہ شرپسند جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا۔

“لوگو! انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے”

“اس ملک کا فیصلہ 4جرنیل نہیں کر سکتے”

انصاف یوتھ ونگ لاہور کے شر پسند انفارمیشن سیکرٹری حاشر خان درانی کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا، اس کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا۔ اس کی لیڈر شب جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے، نے پہلے سے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی جس کے تحت ہم نے حملہ کیا۔ یہ حملہ اس بیانیہ کی عکاسی تھا جو عمران خان نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں بھرا تھا اور وہ اثر انداز ہوا۔‘

’میں بھی حملہ کے وقت وہاں موجود تھا ، میں نے بھی وڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ لوگو! انقلاب آگیا اور جھنڈا لہرا کر کہا کہ یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت positive تھا ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی