بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے دیرینہ اور انتہائی قریبی دوست سشیل کمار کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جن کے ساتھ ان کی دوستی چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہی۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سشیل کمار کو زندگی بھر مثبت سوچ، خوش مزاجی اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔
View this post on Instagram
سلمان خان کے مطابق ان کے دوست ہر مشکل گھڑی میں مسکراہٹ کے ساتھ حالات کا سامنا کرتے تھے اور ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ ’سب ٹھیک ہو جائے گا‘۔ انہوں نے لکھا کہ سشیل کمار نے زندگی کو بے فکری اور مسکراہٹ کے ساتھ گزارا۔
اداکار نے مزید کہا کہ سشیل کمار نے زندگی ایک مرد کی طرح گزاری اور موت کا سامنا ایک ہیوی ویٹ چیمپئن کی طرح کیا اور اب ان کے پاس صرف ایسی یادیں باقی رہ گئی ہیں جو ہمیشہ مسکراہٹوں سے بھری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے 2 بار ٹرانسپلانٹ سے گزرنے والی خاتون کا سلمان خان سے کیا تعلق ہے؟
سلمان خان نے اپنے دوسرے پیغام میں زندگی اور موت کی حقیقت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو ایک دن اس دنیا سے جانا ہے مگر وقت اور طریقہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔
View this post on Instagram
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر تعزیتی روایتی الفاظ جیسے RIP کے استعمال پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے دوست کو ایک مکمل، زندہ دل اور بھرپور شخصیت کے طور پر یاد رکھنا چاہتے ہیں نہ کہ صرف ایک یاد یا جسم کے طور پر۔














