چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کی، ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وکیل عبد الرزاق شر قتل کیس،عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کو وکیل عبد الرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔وکیل عبد الرزاق شر کو گزشتہ دنوں کوئٹہ میں قتل کیا گیا تھا، قتل کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نامزد کیا گیا تھا۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان آج 16 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو ئے تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی، سیشن کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں متعدد مقدمات سے ضمانت میں توسیع کے لیے پیش ہونا تھا۔
View this post on Instagram
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بیگم بھی نیب عدالت کے روبرو ضمانت کے لیے پیش ہوں گی۔
عمران خان 6 مقدمات میں ڈسٹرکٹ کورٹ، 8 مقدمات میں انسداد دہشت گردی جبکہ 2 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت
دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کا آغاز ہوا، تو عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر کونسلر خواجہ حارث ہیں، وکیل خواجہ حارث آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔
’ وکیل خواجہ حارث آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، توشہ خانہ کیس پر اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو ہائیکورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ : توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی 14 جون تک موخر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت ہوئی،عمران خان نے ٹرائل کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔
خواجہ حارث نے آئندہ ہفتے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک رکھا ہے،اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں،عدالت ٹرائل کورٹ کوکارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت اسٹے ختم کرکے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے،عدالت سے اسٹے ختم کرنے کی استدعا ہے۔
وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ میں نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی درخواست دائر کر رکھی ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 ہفتے تک کا وقت دیا گیا تھا، ابھی تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی رکی ہوئی ہے،عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کردی ۔
توشہ خانہ کیس کا پس منظر
سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمران جماعت کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔
ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا۔
آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔