بنیان مرصوص کی کامیابی کا سال مکمل: ’یہ مناظر ہمیشہ کے لیے یادگار بن چکے ہیں‘

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کی جانب سے پاک فوج کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد پاک فوج کے کردار، قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے معرکۂ حق کو قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال مکمل: ’پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا‘

صارفین نے مختلف پوسٹس اور تبصروں میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یہ معرکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ’بنیانُ مرصوص‘ کو قومی یکجہتی اور مضبوط عزم کی مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ان ردعمل میں عوام نے پاک فوج کے کردار کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی سلامتی اور استحکام کے لیے اس کی خدمات کو قابلِ فخر قرار دیا ہے۔

وسیم عباسی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دلیری کی تاریخ ہے۔ بیان مرصوص یعنی پوری قوم ایک  سیسہ پلائی دیوار ہے اور دنیا نے یہ منظر کم ہی دیکھے ہونگے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بنیان مرصوص کا جذبہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اتحاد، ایمان اور حوصلے سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

علی حسن نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کے یہ مناظر ہمیشہ کیلئے یادگار بن چکے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ ،جرات ،بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت پوری دنیا نے دیکھی کہ کیسے انہوں نے چند گھنٹوں میں 6 گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی ۔

صابر محمود ہاشمی لکھتے ہیں کہ جہاں ہم معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونےکی شاندار یادیں تازہ کر رہے ہیں وہیں دشمن کے زخم بھی تازہ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر نہ صرف اپنی فوج کےساتھ کھڑی بلکہ اس جنگ کو خوب انجوائے کیا بہادری کی تاریخ رقم کرکےدشمن سے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

اسد چوہدری لکھتے ہیں کہ معرکہ حق کا جشن پوری مسلم امہ کو منانا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان نے خطے کو’بھارتی بدمعاشی‘ سے بچا لیا۔ پاکستان آج ان کا نیٹ سیکیورٹی پروائڈربن چکا ہے۔

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور پختہ عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔ افواج کے مطابق معرکۂ حق کے دوران دشمن نے پاکستان کی عسکری قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا عملی مشاہدہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کی صورت میں جواب پہلے سے زیادہ سخت، فوری اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا جبکہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان ہر سطح پر مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp