پاک سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی کراس اوور گاڑی ’فرونکس‘ متعارف کرا دی ہے، جسے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پاکستان کی پہلی مقامی کراس اوور گاڑی ہے۔
مزید پڑھیں:پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
گاڑی کی ابتدائی قیمت قریباً 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اس میں جدید سہولیات، بہتر ایندھن بچت نظام، حفاظتی خصوصیات اور خودکار نظام شامل کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں خریدار اب روایتی چھوٹی گاڑیوں کے بجائے ایسی گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن میں زیادہ جگہ، بلند نشست اور جدید ٹیکنالوجی موجود ہو۔
تقریب میں شریک صارفین نے گاڑی کے ڈیزائن اور ایندھن بچانے کی صلاحیت کو سراہا، تاہم بعض افراد نے مکمل ہائبرڈ نظام نہ ہونے کو کمی قرار دیا۔
مزید پڑھیں:پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی گاڑی کی کامیابی پاکستان میں کراس اوور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اہم امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔














