ڈکی بھائی کے طلاق دینے والے مردوں سے متعلق بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے شادی اور طلاق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ افراد کو شادی جیسے مقدس رشتے میں نہیں آنا چاہیے۔

ڈکی بھائی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں وہ ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ اس دوران ایک صحافی کی جانب سے طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر یوٹیوبر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شادی صرف اُن لوگوں کو کرنی چاہیے جو ذہنی طور پر بالغ اور ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہوں۔

@rangdigitalnews Ducky & Aroob Collab Vibe, Power Duo Banter Secrets, New Collab Alert: Who’s Next? #creatorcollab #duckybhai #aroobjatoi #duovibes #pakcreators ♬ original sound – Rang Digital News

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص رشتہ نبھانے کا ارادہ نہیں رکھتا تو اسے شادی کرکے کسی کی زندگی خراب نہیں کرنی چاہیے۔ اسی طرح اگر خواتین ایسا کریں تو مردوں کی زندگیاں بھی برباد ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد شادی کے آغاز ہی سے ذہنی طور پر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں جس کے باعث بعد میں طلاق کی نوبت آتی ہے۔

یوٹیوبر نے میاں بیوی کو مشورہ دیا کہ ازدواجی مسائل کو سمجھداری اور برداشت سے حل کرنا چاہیے اور حتیٰ الامکان خاندانی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ خاندانوں کی شمولیت کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں اور کم ہی سلجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان میں نہ شرم ہے اور نہ عقل‘، رجب بٹ کے وی لاگ سے خاتون پریشان، سوشل میڈیا پر یوٹیوبر کو سخت تنقید کا سامنا

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے اس بیان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ متعدد صارفین ان کے خیالات کو بالغ اور مثبت قرار دیتے ہوئے ان کی تربیت اور خاندانی اقدار کی تعریف کر رہے ہیں۔

کئی صارفین نے رجب بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ڈکی بھائی سے کچھ سیکھیں انہوں نے بالکل خاندانی بات کی ہے اور وہ آئیڈیل انسان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp