پی ٹی آئی کا ’ اے پی سی‘ میں شرکت سے انکار

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے اُن کی جماعت وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا ’حکومت یہ تاثر دینا چاہ رہی ہے کہ مل کر فیصلہ کرنا چاہیے‘ یہ قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔‘

اسد عمر کا کہنا تھا ’ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔‘
دو فروری کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلایا ہے۔

وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ بلانے کا اعلان کیا تھا ۔

وزیر اعظم نے آج پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی تھی تاہم تحریک انصاف نے شرکت نہیں کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلپائن اور انڈونیشیا میں 7.4 شدت زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ٹل گیا

امریکی صدر ٹرمپ کا جنگیں ختم کرانے کا دعویٰ7، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر