ٹوئیٹر کے بلیو ٹِک والے صارفین کے لیے ایک بڑی خوشی کی خبر سامنے آگئی، اب وہ اپنی پوسٹ میں ایک گھنٹے کے اندر میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر نے پوسٹس میں ترمیم کرنے کے لیے وقت کی حد کو دوگنا کر دیا ہے۔ ٹویٹر اب صارفین کو اپنی ٹویٹس میں ترمیم کرنے کے لیے 1 گھنٹہ تک کا وقت دے گا، نئی وقت کی حد اب پچھلے سے دوگنا ہے، یعنی اس سے قبل ٹویٹر کے بلیو ٹِک والے صارفین اپنی پوسٹ میں 30 منٹ کے اندر ترمیم کر سکتے تھے۔
Blue subscribers now have up to 1 hour to edit their Tweets.
— Twitter Blue (@TwitterBlue) June 7, 2023
یہ آپشن صارفین کو مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر ان کی طرف سے کی گئی پوسٹس میں ترمیم کرنے کی اجازت دیتا ہے تاہم یہ بھی واضح رہے کہ اصل پوسٹ میں 5 بار سے زیادہ ترمیم نہیں کی جا سکتی ہے۔
ٹویٹر کی یہ سہولت صرف بلیو ٹک والے صارفین کے لیے ہے، جن صارفین نے ابھی تک بلیو ٹک حاصل نہیں کیا وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔