چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک، ہزاروں شہری محفوظ مقامات پر منتقل

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے جنوب مغربی صوبے گوانگشی میں پیر کی صبح 5.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ چینی حکام کے مطابق شہر لیوژو میں 7 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: بیجنگ: چین کے صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث 13 عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ ایک شخص تاحال لاپتا ہے جبکہ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔

ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک اور بنیادی ڈھانچے کے معائنے کے باعث ٹرانسپورٹ میں ممکنہ خلل کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق متاثرہ علاقے میں مواصلاتی نظام، بجلی، پانی، گیس کی فراہمی اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے جبکہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی