جاپانی شہری نے بھیڑے کی طرح دکھائی دینے کے لیے 3 لاکھ ین خرچ کردیے، اس کام کے لیے اس نے کاسٹیومز کمپنی کو بھیڑیے کا لباس تیار کرنے کا آرڈر دیا۔
کاسٹیوم تیار کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے جاپانی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے جانوروں سے بچپن سے ہی پیار ہے اور میں نے ان کی طرح کے حقیقی کاسٹیوم تیار کروایا ہے۔
اپنے لیے بھیڑیے کا کاسٹیوم تیار کروانے کے لیے اس شخص نے کاسٹیوم تیار کرنے والی کمپنی کے اسٹوڈیو میں کئی چکر بھی لگائے۔
اس کا کہنا تھا کہ کاسٹیوم تیار کرنے کے لیے ہم نے کئی مرتبہ بہت سے بھیڑیوں کی اصلی تصاویر بھی دیکھیں اور مختصراً بات چیت بھی کی۔
کمپنی کو صارف کی ڈیمانڈ کے مطابق کاسٹیوم تیار کرنے میں 50 دن لگ گئے مگر جب وہ کاسٹیوم سامنے آیا تو اسے پہن کر یہ شخص بہت خوش ہوا۔