بجٹ 24-2023: کے فور، گرین لائن سمیت مختلف منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.وفاقی بجٹ میں کراچی کے نئے اور جاری منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں

ان منصوبوں میں گرین لائن کراچی کے لیے ایک ارب 12 کروڑ روپے جب کہ شہر میں اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لیے 17 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

سائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ میں سڑکوں کی بحالی و تعمیر کے لیے ڈھائی ارب روپے، اے ای ایم سی کی اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے ایک ارب33  روپے رکھے گئے ہیں۔

ضلع غربی کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 75کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 75کروڑ روپے جب کہ لانڈھی، زمان ,کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں,پانی,نکاسی آب پلے گراؤنڈ کے لیے 75کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ میں گرین لائن کراچی کے لیے ایک ارب 12 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ضلع وسطی کراچی میں پارک کی تعمیر کے لیے 6کروڑ42  لاکھ روپے، ضلع وسطی کراچی میں گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے 13کروڑ37لاکھ روپے، پاک ایشین فٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ94 لاکھ روپے، کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لیے 4کروڑ 64 لاکھ روپے، کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرکے لیے 5 کروڑ77 لاکھ روپے اور آئی ٹی و کمپیوٹر ڈپلومہ سینٹر کی تعمیر کے لیے 8 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ضلع کورنگی، ملیر میں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب کے منصوبوں کے لیے 15کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ضلع شرقی کراچی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کے لیے 15 کروڑ روپے جبکہ ضلع جنوبی و غربی میں کے ایم سی منصوبوں کے لیے 15 کروڑ روپے، وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلز کے منصوبوں کے لیے بھی 15کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے 16کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp