بجٹ 24-2023: رحمت یا زحمت؟

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس کے بعد کچھ اشیا مہنگی اور کچھ سستی ہوجائیں گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈبے میں بند مکھن اور پنیر مہنگے ہوں گے، ٹن پیک مچھلی،ڈبے میں بند مرغی کا گوشت اور انڈوں کے پیکٹ کی قیمت بڑھ جائے گی۔

جہاں تک برانڈڈ کپڑوں کا تعلق ہے وہ بھی مہنگے ہوں گے کیوں کہ ان پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کافی ہاؤسز، شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے بلز کی ڈیجیٹل ادائیگی پر سروس ٹیکس 15 فیصد سے کم کر کے5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

نئے بجٹ میں ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کردی گئی ہے۔ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

غیرملکی کرنسی باہر بھیجنے پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بجلی زیادہ استعمال کرنے والے پنکھوں اور بلب پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

ہربل اور یونانی ادویات پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد اورٹیلی کام سروس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ساڑھے 19 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد کی جا رہی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق استمعال شدہ کپڑوں، جوتوں سمیت لنڈے میں فروخت ہونے والی دیگر ایشا پر عائد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp