ویزا اور سیکیورٹی خدشات: ایرانی ورلڈ کپ کیمپ امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا فیصلہ

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم کا تربیتی کیمپ امریکی ریاست ایریزونا سے منتقل کر کے میکسیکو کے سرحدی شہر تیجوانا میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس تبدیلی کی منظوری عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ 2026: سائنسدان 8 برسوں سے کونسی غیر معمولی چیز تیار کر رہے ہیں؟

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کے مطابق یہ فیصلہ ویزا کے مسائل اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں اور عملے کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے کیمپ کو میکسیکو منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی اسکواڈ ایران ایئر کی پروازوں کے ذریعے براہ راست تیجوانا پہنچ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایران کی ٹیم گروپ جی میں اپنے ابتدائی میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں کھیلے گی، جہاں وہ نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف میدان میں اترے گی۔ حکام کے مطابق تیجوانا سے لاس اینجلس تک فضائی سفر تقریباً 55 منٹ کا ہوگا، جس سے ٹیم کو سفری سہولت حاصل رہے گی۔

رائٹرز کے مطابق ایران کو کئی ماہ سے ورلڈ کپ کے دوران سفر اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا، جبکہ ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ سے چند ہفتے قبل بھی کھلاڑیوں اور عملے کو امریکی ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔

ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم