پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری نے عالمی سطح پر ایک بار پھر بڑا مارکہ مار لیا ہے۔ نجی ڈویلپر ‘فیصل ٹاؤن گروپ’ نے’ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز 2027–2026‘ میں 2 اہم ترین اعزازات اپنے نام کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا۔
بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں معتبر ترین سمجھے جانے والے ’انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز‘ کے تحت فیصل ٹاؤن گروپ کو یہ ایوارڈز ان کے شاندار اور عالمی معیار کے منصوبوں پر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو مستحکم اور فعال بنانے کا عزم، سرمایہ کاری کے لیے نئی اصلاحات کا عندیہ
فیصل ٹاؤن گروپ کے نامور رہائشی منصوبے ’فیصل ہلز‘ کو بہترین ماسٹر پلاننگ پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا، گروپ کے جدید تجارتی منصوبے ’ہل واک‘ نے بہترین کمرشل ڈیولپمنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ باوقار ایوارڈز فیصل ٹاؤن گروپ کے ڈائریکٹرز چوہدری زہیر مجید اور چوہدری معظم مجید نے وصول کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر چوہدری زہیر مجید کا کہنا تھ، ’یہ کامیابی صرف اینٹ اور گارے کی عمارتیں کھڑی کرنے کی نہیں، بلکہ عالمی معیار کی رہائش اور تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ہم یہ اعزاز اپنے تمام کلائنٹس، پارٹنرز اور فیصل ٹاؤن کی پوری فیملی کے نام کرتے ہیں جن کے اعتماد نے ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاری مکمل، بھاری جرمانے تجویز
واضح رہے کہ فیصل ٹاؤن گروپ کی یہ کامیابی کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل سال 2025 کے انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈز میں بھی ان کے فلک بوس منصوبے’’فیصل‘ کو پاکستان کی بہترین ہائی رائز آرکیٹیکچر اور بہترین ہائی رائز ڈیولپمنٹ کے ایوارڈز مل چکے ہیں۔
معاشی اور تعمیراتی ماہرین کے مطابق لگاتار دوسرے سال ان عالمی اعزازات کا پاکستان کے حصے میں آنا اس بات کی واضح علامت ہے کہ ملکی رئیل اسٹیٹ سیکٹر اب بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑے اور جدید ترین منصوبے تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ان ایوارڈز سے عالمی سطح پر پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔














