کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے دوسری بار امریکن میوزک ایوارڈز کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے معروف کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس (BTS) نے لاس ویگاس میں منعقدہ امریکن میوزک ایوارڈز میں دوسری بار ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بی ٹی ایس نے بہترین مرد کے پاپ آرٹسٹ اور ’سانگ آف دی سمر‘ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، جو ان کے گانے (Swim) کو دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نوجوان پنجابی گلوکارہ کا لرزہ خیز قتل، لاش نہر سے برآمد

بینڈ نے اس کیٹیگری میں Taylor Swift، Sabrina Carpenter، Bad Bunny، Harry Styles اور Lady Gaga سمیت کئی بڑے عالمی فنکاروں کو پیچھے چھوڑا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بی ٹی ایس نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر یہ اعزاز حاصل کرلیا، دنیا بھر میں موجود شائقین نے گزشتہ 13 برسوں میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

بی ٹی ایس 2022 میں جنوبی کوریا کی لازمی فوجی سروس کے باعث عارضی طور پر سرگرمیوں سے دور ہوگیا تھا، تاہم رواں برس مارچ میں بینڈ نے اپنے 5ویں اسٹوڈیو البم (Arirang) کے ساتھ واپسی کی، جس نے 2 ہفتوں تک بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کیجانب سے 2600 سے 3500 میگا ہرٹز بینڈز کی شرط، کیا 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی بروقت ممکن ہے؟

تقریب میں دیگر کے پاپ فنکاروں نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ معروف گلوکار Billy Idol کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں