عرفات میں صفائی کا بڑا آپریشن، 5 ہزار ٹن سے زائد کچرا ٹھکانے لگا دیا گیا

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے حج سیزن 1447 ہجری کے دوران مشاعر مقدسہ میں صفائی اور ماحولیاتی صحت کو یقینی بنانے کے لیے عرفات میں غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے مطابق اب تک 5 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہٹا کر ٹھکانے لگایا جا چکا ہے جبکہ صفائی، جراثیم کشی اور نگرانی کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔

مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کے مطابق عرفات میں اب تک 5 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہٹا کر ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، جو 330 سے زائد بڑے ٹرانسپورٹ ٹرکوں کے بوجھ کے برابر ہے۔ یہ اقدامات مشاعر مقدسہ میں صفائی اور ماحولیاتی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

میونسپلٹی کے مطابق اس مہم کے تحت جدید مشینری، خصوصی فیلڈ یونٹس اور دیگر آلات کو فعال کیا گیا ہے جبکہ عرفات کے مختلف مقامات پر تقریباً 8 ہزار کچرا کنٹینرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ کچرا جمع کرنے، منتقل کرنے اور تلف کرنے کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ رش والے مقامات پر صفائی، دھلائی اور جراثیم کش اسپرے کا عمل 24 گھنٹے جاری رکھا گیا تاکہ حجاج کرام کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

بلدیاتی حکام نے مزید بتایا کہ خصوصی صفائی ٹیموں اور فوری کارروائی کرنے والی مشینری کے ذریعے مشاعر مقدسہ میں خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، خاص طور پر حجاج کے خیموں اور پیدل چلنے والے راستوں کے اطراف میں صفائی کے انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب معائنہ کرنے والی ٹیموں نے کھانے کی تیاری کے مراکز اور تجارتی اداروں کی نگرانی بھی تیز کر دی ہے تاکہ صحت کے اصولوں اور سرکاری ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حجاج کرام کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور دیگر خدمات کی حفاظت و بہتری کو یقینی بنانا ہے تاکہ زائرین حج اپنے مذہبی فرائض محفوظ، آرام دہ اور صحت مند ماحول میں ادا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے