گہرے سمندر سے پر اسرار مخلوق برآمد

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گہرے سمندر سے ایک پراسرار مخلوق برآمد ہوئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ہم جانتے ہیں کہ سمندر ان عجائبات میں سے ایک ہے جو ابھی تک وسیع پیمانے پر دریافت نہیں ہوا ہے۔ بہت سی نامعلوم مخلوقات پانی کی گہرائی میں رہتی ہیں جن کے بارے میں شاید ہم نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔

ایسی مخلوقات میں سے ایک ننھا کیڑا برآمد ہوا ہے، جو بالکل شیشے کی طرح چمکتا دکھائی دے رہا ہے، جسے کیسٹیسوما (Cystisoma) کہا جاتا ہے۔

ویڈیو کے کپیشن میں لکھا گیا ہے کہ کیسٹوما جھینگے کی نسل کا ایک جانور ہے، جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کے درمیان رہتا ہے، اس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف اس کی آنکھیں رنگین ہیں اور اس میں نارنجی انڈوں سے بھرا ہوا بیگ موجود ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو آج سے کچھ سال قبل بھی شیئر کی گئی تھی جو اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp