حکومت تیز تر معاشی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اعلیٰ قیادت کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ وفاقی بجٹ اور ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ اور اقتصادی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جبکہ وزیراعظم نے کہاکہ مسلسل محنت اور مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوا ہے اور حکومت تیز تر معاشی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کا اعلان

وزیراعظم نے کہاکہ صنعتی ترقی اور پیداوار میں اضافے کے لیے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کا مشن ہے اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافے کے باوجود ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم کی شرح جون 2027 تک 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔

وزیراعظم نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے بینکوں کے اس فیصلے کو قابل تحسین قرار دیا۔

ایف بی آر کو ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی کہ 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام زیر التوا کیسز نمٹائے جائیں تاکہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

کاروباری برادری کے لیے اہم فیصلے

وزیراعظم نے کاروباری برادری کی سہولت کے لیے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) کا مرکزی دفتر کراچی منتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

علاوہ ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری کی درخواست پر گجرات میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ایس ایم ای سیکٹر اور الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار پر زور

وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے (ایس ایم ای) کی ترقی کے لیے اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی حکومت کے معاشی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو فروغ دیں تاکہ ملک میں جدید صنعتی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

وفد کی جانب سے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا

وفد کے شرکا نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خلیجی خطے میں کشیدہ صورتحال کے دوران امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

وفد کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر کی کاروباری برادری پاکستان کی معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا خیرمقدم

وفد نے پسماندہ اور متوسط طبقے کے لیے “وزیراعظم اپنا گھر پروگرام” کے تحت آسان شرائط پر قرضہ اسکیم کے اجرا کا خیرمقدم کیا۔

اس کے علاوہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں اصلاحات، پی آئی اے کی کامیاب نجکاری، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور ای-انوائسنگ جیسے اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

گرے اکانومی کو دستاویزی معیشت میں لانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی

وفد کے ارکان نے کہاکہ گرے اکانومی کو ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے ذریعے فارمل اکانومی کا حصہ بنانے کے لیے کاروباری برادری حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

اجلاس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شرکت

مشاورتی اجلاس میں ایف پی سی سی آئی، کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، سرحد، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس کے صدور اور اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان