بابر اعظم گلوکار بن گئے، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور ساتھی کرکٹرز کا دلچسپ ردعمل

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بابر اعظم کی آواز سے منسوب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیے گئے گانوں پر دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اے آئی سے تخلیق کیے گئے گانے سنائے گئے جن پر ان کے ردعمل نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو میں بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ گانا گانے کا شوق رکھتے ہیں تاہم مذکورہ کلپ میں استعمال کی گئی آواز ان کی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں گاتا تو ہوں لیکن یہ میری آواز نہیں ہے البتہ ویڈیو میں تصویر اچھی لگ رہی ہے‘۔

دوسری جانب آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے بھی کم معیار کے گانے سن چکے ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ بابر اعظم اس سے بہتر گلوکاری کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور زباب رانا کے تعلقات کی افواہیں، اداکارہ نے کیا کہا؟

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی آواز میں بنائے گئے اے آئی گانوں کی بڑی تعداد گردش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران وہ اکثر ایسی ریلز دیکھتے ہیں اور دلچسپی سے اسپیکر پر چلا کر سنتے ہیں۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کم از کم ایک مرتبہ اپنی حقیقی آواز میں گانا ضرور ریکارڈ کرنا چاہیے کیونکہ مداح انہیں میدانِ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر انداز میں بھی پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی فارم پر کڑی تنقید، سابق کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟

قومی کرکٹرز کے یہ دلچسپ اور دوستانہ تبصرے سوشل میڈیا صارفین میں خوب مقبول ہو رہے ہیں اور مداح ویڈیو پر بھرپور ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

کسی نے کہا کہ بابر اعظم کو یقین ہے کہ وہ اس سے بہتر گا سکتے ہیں جبکہ دیگر نے کہا کہ یہ بہت بہترین ویڈیو ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب