بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف ملا؟ ٹیکس کی شرح میں بڑی کمی

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجٹ 27-2026 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 4 انکم ٹیکس سلیبز کی شرح میں کمی کرنے کی تجویز کردی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، گزشتہ بجٹ میں سرچارج کو 10 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کیا گیا تھا۔

 فنانس بل کے مطابق بجٹ 27-2026 میں گزشتہ سال کے بجٹ کی طرح کل 6 انکم ٹیکس سلیبز کی جگہ اب 8 سلیب کردی ہیں، جن پر مختلف شرحوں کے مطابق ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

یہ سلیبز سالانہ 6 لاکھ تک تنخواہ، 6 لاکھ سے 12 لاکھ، 12 لاکھ سے 22 لاکھ، 22 لاکھ سے 32 لاکھ، 32 لاکھ سے 41 لاکھ، اور 41 لاکھ سے 56 لاکھ اور 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ حاصل کرنے والوں کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

مجوزہ فنانس بل میں 4 ٹیکس سلیبز کو ریلیف دیا گیا ہے، سلیب کے تحت 22 لاکھ سے زیادہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 23 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 41 لاکھ روپے سے 56 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی پر 35 فیصد ٹیکس کی شرح کو کم کرکے 29 فیصد کرنے کی تجویز جبکہ 56 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والوں کی ٹیکس شرح کو 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پچھلے مالی سال 26-2026  میں تنخواہ دار افراد کے لیے 6 انکم ٹیکس سلیبز مقرر کیے گئے تھے، پہلی سلیب 6 لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدنی پر مکمل ٹیکس چھوٹ حاصل تھی، دوسری سلیب 6 لاکھ ایک روپے سے 12 لاکھ روپے تک آمدنی رکھنے والے افراد پر ڈھائی فیصد ٹیکس لاگو تھا۔

تیسری سلیب 12 لاکھ ایک سے 22 لاکھ روپے آمدنی پر 11 فیصد ٹیکس اور 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس، چوتھی سلیب 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے پر 23 فیصد ٹیکس اور ایک لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

گزشتہ بجٹ میں پانچویں سلیب 32 لاکھ ایک سے 41 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 30 فیصد انکم ٹیکس اور 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس بھی عائد کیا گیا تھا، جبکہ چھٹے سلیب میں شامل افراد کے لیے 41 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ تنخواہ پر 35 فیصد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی