بھارت کو شکست ہضم نہیں ہورہی، پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ سال پاکستان کے خلاف جارحیت کا مرتکب ہوا تھا، تاہم اسے ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اب بھی اس شکست کو قبول نہیں کر پا رہا اور ’آپریشن سندور ٹو‘ کی باتیں کررہا ہے، جبکہ اس کی خواہش ہے کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے۔

بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بجٹ چیلنجز کے ماحول میں بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں، اور سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی سیکیورٹی کے لحاظ سے تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے انتخابات اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جب تک پارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوتے، بجٹ اجلاس میں شرکت مناسب نہیں ہوگی۔ تاہم نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی اور یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں گے، جس کے بعد اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ قومی سلامتی کا ہے، جبکہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال بھی ملک کے لیے بڑے سیکیورٹی چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک جانب بھارت کی طرف سے جارحانہ رویے کا سامنا ہے تو دوسری جانب افغانستان کی سمت سے سرحدی اور دہشت گردی کے خطرات بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سرحدی صورتحال کے باعث ملک کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت دیگر معاملات بھی توجہ طلب ہیں، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ عالمی جیوپولیٹیکل حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور پاکستان کو ان حالات میں دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی کی تجویز مناسب نہیں، بلکہ ریونیو نظام میں اصلاحات اور صوبائی ریونیو بورڈز کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام مسائل کا حل آئینی طریقہ کار اور باہمی اتفاق رائے کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ اور بلوچستان نے وفاق کے ساتھ قومی سلامتی سے متعلق اخراجات میں شراکت کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کی ایک مثبت مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

غلافِ کعبہ تبدیل، نئے غلاف میں کیا خاص ہے؟

کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی؟ نیویارک میئر ظہران ممدانی کا بیان زیرِ بحث

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ