سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے انتخاب میں منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا

پیر 12 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے انتخاب کے موقع پر کسی بھی یو سی چیئرمین کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اور ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے انتخاب کے روز منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں میئرکراچی کا الیکشن ملتوی کرانے سے متعلق تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین ذیشان عالم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور الیکشن کمیشن کے وکیل پیش عدالت میں پیش ہوئے۔

تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ پولیس نے یوسی چیئرمینز کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اور انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کے روز منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنائی جائے، اگر کوئی ہراساں کر رہا ہے تو الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ گرفتار منتخب نمائندوں کی الیکشن کے روز حاضری یقینی بنائیں گے، کسی کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھیں گے اور کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائےگا، ہم نےگزشتہ سماعت میں بھی عدالت کو یہ یقین دہانی کرائی تھی۔ عدالت نے سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp