’فیک آن لائن شاپنگ‘: خریداری کا نشہ بغیر پیسے خرچ کیے پورا کرنے کا نیا رجحان

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آگے بڑھتے ہوئے جنوبی کوریا میں نوجوانوں میں ایسی ایپس کا استعمال بڑھ رہا ہے جو اصل آن لائن شاپنگ کا مکمل تجربہ دیتی ہیں مگر خریداری حقیقت میں نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کی آڑ میں آن لائن فراڈ: نوسربازوں سے کیسے بچا جائے؟

جنوبی کوریا دنیا کے سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں آن لائن شاپنگ کا شعبہ بھی انتہائی ترقی یافتہ ہے تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق ملک کے نوجوانوں میں ایک نیا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جسے ڈوپامین سائٹس کہا جا رہا ہے۔

یہ ویب سائٹس اور ایپس دراصل بڑی آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز جیسے ایمیزون یا والمارٹ کی مکمل نقل ہوتی ہیں۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق اصل آن لائن خریداری کا تعلق صرف اشیا سے نہیں بلکہ اس پورے عمل سے ہوتا ہے جس میں انسان کو خوشی اور تسکین دینے والے کیمیکل ڈوپامین کا اخراج بھی شامل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے لوگ اکثر خریداری کے بعد بھی دوبارہ اسی عمل کی طرف لوٹتے رہتے ہیں۔

ان ’ڈوپامین سائٹس‘ میں صارفین کو بالکل حقیقی آن لائن اسٹور جیسا تجربہ دیا جاتا ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر سینکڑوں مصنوعات، تفصیلی ریویوز، ریٹنگز، فلٹرز اور مختلف پروموشنز موجود ہوتی ہیں۔

صارفین اپنی پسند کی اشیا کو کارٹ میں شامل کر سکتے ہیں، ڈیلیوری ایڈریس درج کر سکتے ہیں اور آرڈر کے بٹن تک دبا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایک امریکی سالانہ کتنے گھنٹے آن لائن ’ونڈو شاپنگ‘ میں گزار دیتا ہے؟

اس کے بعد ایک ایپ میں کورئیر کو آپ کے آرڈر کی طرف روانہ ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور آپ نقشے پر اس کی حقیقی وقت میں نقل و حرکت بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم حقیقت میں نہ کوئی چیز ڈیلیور ہوتی ہے اور نہ ہی کسی صارف کے اکاؤنٹ سے پیسے کٹتے ہیں۔

کئی نوجوان صارفین کے مطابق یہ تجربہ تقریباً حقیقی آن لائن خریداری جیسا ہی محسوس ہوتا ہے جس میں انتظار، جوش اور ہلکی سی خوشی شامل ہوتی ہے حالانکہ انہیں پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اصل میں کوئی خریداری نہیں کر رہے۔

جنوبی کوریا کے نوجوانوں کے لیے یہ رجحان مہنگائی اور مسلسل اشتہارات کے دباؤ کے درمیان ایک طرح کا ’لائف ہیک‘ (وقت محنت یا پیسہ بچانے کا عمل) بن گیا ہے۔ اس کا بڑا فائدہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ صارفین خریداری کے نشے اور خواہش کو بغیر پیسے خرچ کیے پورا کر لیتے ہیں جبکہ انہیں ذہنی طور پر وہی تسکین بھی ملتی ہے جو اصل شاپنگ سے حاصل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگرچہ یہ ایپس مالی طور پر محفوظ طریقہ ہو سکتی ہیں لیکن یہ اسی رویے کو مزید مضبوط کر سکتی ہیں جو آن لائن شاپنگ کو نشہ آور بناتا ہے چاہے اس میں پیسے خرچ نہ بھی ہوں۔

فی الحال یہ ’ڈوپامین سائٹس‘ زیادہ تر جنوبی کوریا تک محدود ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ریڈ اٹ پر تبصروں کے مطابق امکان ہے کہ یہ رجحان مغربی ممالک میں زیادہ مقبول نہ ہو کیونکہ وہاں لوگ ’فیک شاپنگ‘ پر وقت ضائع کرنے میں دلچسپی کم رکھتے ہیں۔

مفت سہولت دینے والی ایسی کمپنیز کا ممکنہ فائدہ کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ’ڈوپامین سائٹس‘ صارفین کو کوئی حقیقی خریداری فراہم نہیں کرتیں لیکن ان پلیٹ فارمز کے لیے اس تجربے کے دوران حاصل ہونے والا صارفین کا ڈیٹا انتہائی اہم ہوتا ہے۔ یہ ویب سائٹس اس بات کا تجزیہ کرتی ہیں کہ لوگ کن مصنوعات میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں وہ کس طرح سرچ اور براؤز کرتے ہیں اور خریداری کے عمل میں کن مراحل پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آن لائن خرید و فروخت پاکستانی معیشت کے لیے کس طرح کار آمد ہو سکتی ہے؟

یہ معلومات بعد میں یوزر ایکسپیرینس  ڈیزائن، مارکیٹ ریسرچ اور رویوں کے تجزیے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے کمپنیوں کو اپنی اصل ای کامرس ایپس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی