روسی تیل آنے کے بعد کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر تک کم ہورہی ہے؟

پیر 12 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیزل اور پیٹرول کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 80 فیصد سے زائد خام  تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کو درآمد کرتا ہے اور اپنی اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے چند ہفتے قبل روس کو دیا گیا خام تیل کی درآمد کا پہلا آرڈر اتوار 11 جون کو پاکستان پہنچ چکا ہے۔

پہلی روسی تیل کی کھیپ پہنچتے ہی میڈیا سمیت کئی حلقوں میں یہ خبر گردش کرنے لگی ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے کہا جا رہا ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کی کمی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزارتِ پیٹرولیم نے خبر کی تردید کرتے ہوئے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ ابھی تک قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور وزارت کی جانب سے اس قسم کا کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جب روس سے تسلسل کے ساتھ تیل آنا شروع ہوجائے گا جو ایک تہائی خام تیل ہے تو قیمتوں میں واضح فرق آئے گا اور اس کا اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے اور جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے تو تیل رعایتی قیمت پر میسر ہوجائے گا، مگر حتمی قیمت اس وقت نہیں بتائی جاسکتی، تاہم یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ قیمتوں میں واضح فرق آئے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے روس سے منگوائے گئے خام تیل کا پہلا جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جہاں سے اس کی ترسیل بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سستی گیس لے کر مہنگی بجلی گرڈ کو فروخت کرنے والوں کی عیاشیاں ختم ، حکومت کا اہم اعلان

یہ بھی یاد رہے کہ جب روس سے جہاز خام تیل لے کر نکلا تھا تو اس وقت بھی یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں کہ بہت جلد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں نیچے آجائیں گی اور اس وقت بھی ’وی نیوز‘ نے حقائق تک پہنچنے کی کوشش تھی۔

بدھ 24 مئی کو وی نیوز نے وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع سے کنفرم کیا تو یہ بتایا گیا تھا کہ حکومت نے روس سے فی الحال ایک ہی خام تیل کا جہاز منگوایا ہے جو بطور سیمپل ہے۔ اس خام تیل پر 10 ڈالر فی بیرل ٹرانسپورٹیشن خرچ آئے گا جبکہ 8 ڈالر ریفائن کرنے پر خرچ ہوں گے۔

وزارتِ پیٹرولیم نے بتایا تھا کہ اس تیل کی ریفائننگ کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ درآمد روسی تیل کو قابلِ استعمال بنانے پر کیا لاگت آئے گی؟

ذرائع وزارتِ پیٹرولیم نے کہا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ روس سے خام تیل لے کر آنے والے اس پہلے جہاز سے ملک میں پیٹرول کی قیمت پر فرق نہیں پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر