فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین اور کیپ ورڈے کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین اور کیپ ورڈے کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔

دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں، جس کے بعد میچ ڈرا قرار دے دیا گیا اور دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں یورپی چیمپیئن اسپین کو اس وقت غیر متوقع دھچکا لگا جب ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنے والی چھوٹی افریقی ٹیم کیپ ورڈے نے اسے بغیر کسی گول کے برابر کردیا۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے افتتاحی میچ میں اسپین کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ وہ آسانی سے کامیابی حاصل کر لے گی، تاہم کیپ ورڈے نے شاندار دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔

اسپین نے میچ میں 74 فیصد گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور مسلسل حریف کے گول پر دباؤ ڈالے رکھا، لیکن 2010 کی عالمی چیمپیئن ٹیم کیپ ورڈے کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔

صرف 5 لاکھ 25 ہزار آبادی پر مشتمل آتش فشانی جزیروں کے اس ملک کو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بیشتر بیٹنگ ویب سائٹس نے 2 ہزار کے مقابلے میں ایک کا آؤٹ سائیڈر قرار دیا تھا، مگر اس کے باوجود اس نے تاریخ رقم کردی۔

اسپین کے کوچ نے بارسلونا کے نوجوان سپر اسٹار لامین یامال کو بھی متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا، لیکن وہ بھی ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دوسری جانب کیپ ورڈے کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اپنی تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ میچ میں قیمتی ایک پوائنٹ حاصل کرنے پر بھرپور جشن منایا۔

بلو شارکس کے لقب سے مشہور کیپ ورڈے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا، تاہم فیفا کی جانب سے ٹورنامنٹ کو 48 ٹیموں تک توسیع دینے کے بعد اسے پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل مرحلے تک رسائی کا موقع ملا، جس کا اس نے یادگار انداز میں آغاز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘