پاکستان اور بھارت میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

منگل کو قریباً ایک بجے کے قریب زلزلے کے درمیانی درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، کشمیر اور انڈیا میں دہلی، جالندھر سمیت شمالی علاقوں سے زلزلہ محسوس ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

پاکستان میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز مشرقی کشمیر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp